عوامی نیشنل پارٹی شہداء کی جماعت،سانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،انجینئر زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی شہداء کی جماعت ہے اور سانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 8 اگست 2016 کا سانحہ بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جس میں ملک کے نامور وکلا، صحافیوں اور شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے وطن کے امن و استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر امن، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ سانحہ 8 اگست کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں