سیوی(اللہ داد رند)صوبے کے دیگر شہروں کی طرح سیوی میں بھی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا، جہاں سبی لہڑی اتحاد اور سردار محمد خان خجک کے حمایت یافتہ امیدوار غلام فرید لاشاری نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار عابد علی سومرو کو 124 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ وارڈ نمبر 20 میں ووٹروں کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی وارڈ نمبر 20 کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غلام فرید لاشاری اور عابد علی سومرو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ دونوں پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی مجموعی نتائج کے مطابق غلام فرید لاشاری نے 355 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ان کے مدمقابل عابد علی سومرو 231 ووٹ حاصل کرسکے پولنگ اسٹیشن نمبر ایک کے نتائج کے مطابق غلام فرید لاشاری نے 145 ووٹ حاصل کیے جبکہ عابد علی سومرو کو 83 ووٹ ملے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر دو میں غلام فرید لاشاری نے 210 ووٹ حاصل کیے جبکہ عابد علی سومرو 148 ووٹ لے سکے دونوں پولنگ اسٹیشنز کے مجموعی نتائج کے مطابق غلام فرید لاشاری نے 355 ووٹ جبکہ عابد علی سومرو نے 231 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح غلام فرید لاشاری نے اپنے حریف پر 124 ووٹوں کی واضح برتری حاصل کرکے وارڈ نمبر 20 کی بلدیاتی نشست اپنے نام کرلی انتخابی نتائج کے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 595 ووٹ پول ہوئے، جن میں سے 586 ووٹ درست قرار پائے جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد کامیاب امیدوار غلام فرید لاشاری کے حامیوں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ان کے حامیوں نے غلام فرید لاشاری کی کامیابی کو عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر 20 کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ضمنی بلدیاتی انتخاب کے نتائج کے بعد وارڈ نمبر 20 کی بلدیاتی نمائندگی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے

