سردار عبدالرحمن کھیتران سے مانچسٹر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مانچسٹر(این این آئی)سابق صوبائی وزیر و رکنِ صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران سے مانچسٹر میں مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہنماؤں، کارکنوں اور دیرینہ سیاسی رفقاء نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی حالات، عوامی مسائل اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئیسردار عبدالرحمن کھیتران نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا باہمی رابطہ سیاسی عمل کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سردار عبدالرحمن کھیتران کے ساتھ مختلف سیاسی و عوامی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے اختتام پر شرکاء نے باہمی تعاون اور سیاسی روابط کے سلسلے کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں