بارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے بارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن تین امیدواروں نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔

آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد سعد عادل، عبداللہ جمال اور بحریہ کالج کارساز کی عائشہ راشد نے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی،تینوں پوزیشن ہولڈرز نے 1100 میں سے 1006 نمبر اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کیے۔آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد احمد رضا نے 1005 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،تیسری پوزیشن دہلی گورنمنٹ کالج کے حافظ عبدالرافع طارق اور آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے انس جاوید نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔دونوں امیدواروں نے 1004، 1004 نمبر اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کیے،آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے چار طلبہ نے پہلی تین پوزیشنز میں جگہ بنائی،پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 18 ہزار 464 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔

18 ہزار 14 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 9 ہزار 922 امیدوار کامیاب قرار پائے،پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کا تناسب 55.08 فیصد رہا،چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔چیئرمین انٹربورڈ کے مطابق سرکاری کالجوں کے طلبہ کی نمایاں کامیابیاں مضبوط تعلیمی نظام کا ثبوت ہیں،نتائج انٹربورڈ کراچی کی ویب سائٹ اور آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر جاری کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں