جرمنی میں فل فنڈڈ ڈی اے اے ڈی (DAAD) اسکالرشپ پروگرامز کے تحت پی ایچ ڈی اور ریسرچ پروگرامز کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق ایم ایس اور ایم فل ڈگری رکھنے والے اسکالرز جرمنی میں پی ایچ ڈی اور تحقیقی پروگرامز کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اسکالرشپ پروگرام میں فل پی ایچ ڈی پروگرام، شارٹ ٹرم ریسرچ گرانٹس اور بائی نیشنل سپروائزڈ ڈگری پروگرامز شامل ہیں۔
ایچ ای سی کے مطابق 2 سے 12 ماہ کے مختصر مدتی ریسرچ پروگرامز اور 7 سے 24 ماہ کے بائی نیشنل سپروائزڈ پروگرامز کے لیے بھی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
خواہش مند امیدوار ڈی اے اے ڈی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

