8 سالہ پاکستانی بچے نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

8 سالہ محمد راشد نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کر کے دنیا میں پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

جس عمر میں بچے کارٹون دیکھتے ہیں، اس عمر میں ایک پاکستانی بچے نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

راولپنڈی کے رہائشی محمد عبداللہ نے صرف 8 سال کی عمر میں او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کر کے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی، اور مشکل ترین مرحلہ عبور کر کے سب کو حیران اور دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

غیر معمولی ذہین عبداللہ کو چھوٹی سی عمر میں ہی کاروبار، کمپنیوں اور مالیاتی نظام کو سمجھنے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ عبداللہ نے کسی اکیڈمی یا مہنگے ٹیوٹر سے پڑھائی نہیں کی، بلکہ اپنے والد کی رہنمائی میں گھر بیٹھے یہ کامیابی حاصل کی اور ثابت کر دیا کہ اگر عزم سچا ہو اور درست رہنمائی ملے، تو صلاحیت عمر کی محتاج نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں