تعلیم ہی سے ہم ایک بہتر مستقبل کی جانب سفر کرکے آنیوالی نسلوں کو بہتر زندگی دے سکتے ہیں،کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز بریگیڈئیر نادر محی الدین

پنجگور(این این آئی) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان میں کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز کی جانب سے طالبات میں درسی کْتب تقسیم کی گئیں.درسی کتب کی تقسیم کے حوالے سے ایک مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز بریگیڈئیر نادر محی الدین تھے اور کالج کی طالبات نے مہمان کو گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کیا.تقریب میں کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو درسی کتب کی فراہمی کے حوالے سے منقعد تقریب میں کمانڈنٹ ایف سی نے طالبات میں درسی کتب تقسیم کیں اور تعلیم کی اہمیت پر طالبات سے بات چیت کی.طالبات نے کالج کے مسائل،کالج بس کی مرمت،کلاس رومز اور آفس کیلئے سولر سسٹم کی فراہمی سمیت کالج کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کمانڈنٹ ایف سی کو اپنے گزارشات پیش کئے.کمانڈنٹ ایف سی بریگیڈئیر نادر محی الدین نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی سے ہم ایک بہتر مستقبل کی جانب سفر کرکے اپنے آنے والی نسلوں کو ایک بہتر زندگی دے سکتے ہیں.تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہماری ضرورت اور مستقبل میں آنے والی چیلنجز سے نمٹنے کا واحد زریعہ ہے اور جب تک ہم تعلیم یافتہ نہ ہوں گے اور تعلیم ہی کی حصول پر توجہ نہیں دیں گے ہماری آنے والی نسلیں جدید دور اور مستقبل کی چینجز سے نہیں نمٹ سکتے.انہوں نے کہا کہ پنجگور کے بچوں میں وہ زہانت جو موجود ہے وہ ملک کے کسی بھی علاقوں کے بچوں میں نہیں ہے.آج بچیوں کو اس کالج میں دیکھ کر اپنی ماضی اور کالج کے دن یاد آ رہے ہیں کہ کس لگن اور خلوص سے ہم تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم سکول اور کالجوں میں زیر تعلیم رہے ہیں.آج کے بچوں کے پاس جو حصول تعلیم کے بنیادی سہولیات موجود ہیں وہ ماضی میں ہم کسی کے پاس نہیں تھے لیکن کل حصول تعلیم کا جزبہ تھا آج وہ جزبہ بہت کم دکھائی دیتا ہے.انہوں نے کہا اگر انسان نیک نیت اور خلوص دل سے تعلیم حاصل کرے اور پیسے کمانے سے زیادہ ایک بہترین کردار ادا کرنے کا تہیہ کرے تو وہ ایک بہترین اور کامیاب مستقبل کا مالک بن جائے گا.مشکلات ہر کسی کی زندگی میں آ سکتے ہیں لیکن کچھ لوگ مشکلات سے گھبرا کر اپنی جدوجہد چھوڑ دیتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ صبر و استقامت ہی سے قومیں ترقی کے منازل تک پہنچ گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ کالج کے جتنے بھی مسائل ہیں اْنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ہر کلاس کے ٹاپ طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کریں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجیالبات کے اس جدید دور سے استعفادہ کرکے ٹیکنالوجی اور مصنوعی زہانب جیسے جدید ایجادات سے فائدہ حاصل کر سکیں.انہوں نے کہا کہ وہ طلبا و طالبات جو اپنی حال کو اپنے کل کی کامیابی کیلئے وقف کردیتے ہیں یقیناً وہ کل ایک کامیاب مستقبل کے مالک بن کر ایک خوشخال زندگی گزاریں گے.ایک کامیاب اور بہتر مستقبل کیلئے ہمیں آج ہی سے فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم پڑھیں گے اور آگے بڑھیں گے کیونکہ پڑھنا اور حصول علم سے ہم اپنے آنے والے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہترین ماحول سازگار بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے.کالج کی پرنسپل ڈاکٹر میڈم فرزانہ ہاشم نے کمانڈنٹ ایف سی بریگیڈئیر نادر محی الدین کا شکریہ ادا کیا اور اْن کی تعلیم دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صرف چند درسی کتب کی تقسیم نہیں بلکہ یہ کتابوں کی اہمیت اور کالج میں ایک کتاب دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے ایک اہم موقع ہوگا.یہ کتابیں اْن بچیوں کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں کیونکہ انہی کتب سے اْنہیں ایک کامیاب مسقبل ملنے کی اْمیدیں پیدا ہونگی.۔

اپنا تبصرہ بھیجیں