بلاول بھٹو نے ہمیشہ نوجوانوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ سمجھا،قیادت میں تعلیمی پروگرامز،یونیورسٹیز کے قیام پر خصوصی توجہ دی گئی،روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ نوجوانوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ سمجھاان کی قیادت میں تعلیمی پروگرامز اور یونیورسٹیز کے قیام پر خصوصی توجہ دی گئی جو اقدامات انہوں نے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم اور ترقی کیلیے اٹھائے اس پر پوری قوم انہیں عقیدت بھرا سلام پیش کرتی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صرف ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادھورے مشن کی تکمیل کا استعارہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی کم عمری میں جس جرات، بصیرت اور جمہوری سوچ کے ساتھ پارٹی کی قیادت سنبھالی، وہ قابل تحسین ہے آج وہ پاکستان کے کروڑوں نوجوانوں کی امید اور مظلوم عوام کی آواز بن چکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوان نسل کی امنگوں، عوام کے جمہوری حقِ حکمرانی اور پاکستان کے روشن مستقبل کو اپنی سیاسی جدوجہد کا محور بنایا ہے۔انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر، صحت و سلامتی اور سیاسی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں