تربت: آل پارٹیز کیچ کی احتجاجی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت، سرتاج گچکی کا اظہارِ اطمینان

کیچ (رپورٹر)نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی جنرل سکریٹری سرتاج گچکی نے تربت میں آل پارٹیز کے احتجاجی ریلی اور جلسہ کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 ستمبر، 2026 کو آل پارٹیز کیچ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا احتجاج عوامی جوش خروش، اتحاد اور اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے کی جدو جہد کا بھرپور مظاہرہ تھا۔ اس احتجاج نے یہ واضح کر دیا کہ کیچ کے عوام بدامنی، چوری ڈکیٹی، قتل غارت گری، بارڑر کی بندش، اغوا برائے تاوان, معاشی مشکلات، شاہراہوں کی بندش اور حکومتی بے حسی جیسے ناروا سلوک کو مزید خاموشی سے برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔اِس احتجاج میں عوام کی بھرپور شرکت نے حکومت اور اس کے حواریوں کو پیغام دیا کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی اور لوگوں کی آواز کو دبانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عوام کا غم و غصہ مذید شدت اختیار کرکے اُن کا پیمانہِ صبر لبریز ہوگاِ۔ اِس عوامی مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ حکومت سمیت وہ تمام قووتیں جنہوں نے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تو اُن کو عوام اور عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ احتجاج میں عوام کی بھرپور شرکت نے ان تمام قووتوں کے مزموم عزائم کو نہ صرف خاک میں ملا دیا بلکہ احتجاج کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ آل پارٹیز کیچ کا یہ احتجاج کسی ایک جماعت یا گروہ کا نہیں تھا بلکہ کیچ کے عوام کی اپنے بنیادی حقوق کیلئے اجتماعی مطالبہ اور جمہوری حقِ احتجاج کا مظہر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں