کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقہ اسکیم 33میں کلینک میں قتل ہونے والے ڈاکٹرآغامحمدکاشف الدین کی اہلیہ منظرعام پرآگئی انکا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقہ گلشن معمارمیں قتل ہونے والے ڈاکٹرکی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ڈاکٹرکاشف کوانکے کلینک میں اسکیم 33میں قتل کیا گیاناحق نشانہ بناکرچھوٹے بچوں کویتیم کردیا۔بیوہ ڈاکٹرکاشف نے اس بات کی تردید کی کہ ڈاکٹرکاشف کا ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ انکے علاج سے کسی مریض کی جان گئی بلکہ من گھرٹ کہانی پیش کرکے ڈاکٹرکاشف کا بیہیمانہ طریقہ سے انکے ہی کلینک میں ملزمان نے قتل کیابیوہ نے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ کوئی بھی کسی کی زندگی کا فیصلہ کرکے چلا جائے کہاں ہیں پولیس کہاں ہیں سیکیورٹی ادارے وہ بہت ملن ساراورخوش مزاج انسان تھے انکی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی میرے معصوم بچے سوال کرتے ہیں باباکب گھرآئیں گے انکے سروں سے باپ کا سایہ چھن گیاانکوٹارگٹ کیا گیا ہے ہم کہیں گے ڈکیتی مزاحمت کا کیس ہے اسمیں کوئی صداقت نہیں ایسا کچھ نہیں ہوادہشت پھیلانے کیلئے یہ کام کیا گیا کلینک میں اس وقت اوربھی ڈاکٹرزموجود تھے جب انھیں قتل۔کیا گیا باقیوں کوکچھ نہیں کہاگہا اس معاملہ پرتفتیش ہونی چاہیئے کلینک میں ڈاکٹرحسنین بھی موجودتھے اسٹاف تھا مریض تھے جواس واقعہ کے عینی شاہدہیں پولیس ان سے تفتیش معلومات نہیں کررہی انکے بیانات لیے جائیں پولیس کی جانب سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دکھائی جارہی ہم بھی دیکھیں اس وقت کیا ہواتھا پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی جوشوٹرہے صرف اسکی تصویردکھائی جارہی ہے باقی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آرہی ہیں ڈاکٹرکاشف ایسے انسان نہیں تھے انکی کسی سے لڑائی جھگڑانہیں تھا اگرانکا ایسا کوئی مسئلہ ہوتا تووہ مجھ سے ضرور شئیرکرتے کیوں کہ۔وہ ہربات مجھ سے ڈسکس کرتے تھے وہ اس دن بھی بہت خوش تھے خوش گوارموڈمیں تھے مجھے کہہ کرگئے تھے 6نومبر2026 بروزجمعہ 9بجے کال کرکے کہا تھا روٹی بنائیں میں گھرکھانا کھانے آرہاہوں اور9بجکر15منٹ پرپتہ چلا کہ انھیں قتل۔گورنرسندھ وزیراعلی سندھ وزیرداخلہ آئی جی سندھ ڈی جی رینجرزاعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرکاشف اورانکی فیملی کوانصاف دیا جائے ڈاکٹرکاشف کے قریبی دوست حافظ عبدالبرکا کہناہے کہ ڈاکٹرکاشف سے 25سالہ دوستی ہے انھیں اورانکی فیملی کوانصاف ملنا چاہئیے وہ بہت ملن سارانسان تھے وہ لوگوں کی مالی مدد کرتے تھے کئی مریض انکے کلینک سے مفت ادویات کی سہولت حاصل کرتے تھے لہذاانکی فیملی کوانصاف دیا جائے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بھی واقعہ کانوٹس لیکرمعاملہ پردفیملی کوانصاف دے۔

