کوئٹہ(این این آئی) ضلعی انتظامیہ کا چشمہ کے علاقے میں غیر قانونی کرش پلانٹ کے خلاف آپریشن، پلانٹ سیل، 10 افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی نے چشمہ کے علاقے میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے کرش پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلانٹ کو سیل کر دیا، جبکہ موقع پر موجود عملے کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے واضح کیا کہ سب ڈویژن میں غیر قانونی صنعتی سرگرمیوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

