نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے سینیٹر سردار عمر گورگیج کی ملاقات، پارٹی کو بلوچستان بھر میں فعال اور منظم بنانے پر اتفاق

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر سردار عمر گورگیج نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال، پارٹی کی سیاسی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبے بھر میں پارٹی کو مزید فعال و منظم بنانے، تنظیم سازی کے عمل کو مؤثر بنانے اور صوبائی حکومت و پارٹی کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں