کیچ کے عوام کو مبارکباد

کیچ (رپورٹر) نیشنل پارٹی تحصیل دشت کے سینئر کارکن اقبال انور دشتی نے آل پارٹیز کیچ کی جانب سے 20 ستمبر کو منعقد کیے گئے احتجاج کو کامیاب بنانے پر کیچ کے باشعور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیچ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اتحاد، یکجہتی اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ عوام کی یہ شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ جب لوگ اپنے بنیادی مسائل اور حقوق کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھاتے ہیں تو ان کی آواز زیادہ مضبوط اور مؤثر ہوتی ہے۔

اقبال انور دشتی نے احتجاج میں شریک تمام سیاسی جماعتوں، کارکنوں اور کیچ کے عوام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی اتحاد، سیاسی شعور اور پرامن جدوجہد کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر 20 ستمبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے پر کیچ کے تمام عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں