سیاسی جماعتوں کو ملکر 28ویں ترمیم پاس اور نئے صوبوں کی حمایت کرنی چاہئے،سید جہانگیرشاہ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سیدجہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر 28ویں ترمیم پاس اور نئے صوبوں کی حمایت کرنی چاہئے جو ملک کے مفاد میں ہے،عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مسلم لیگ(ن) کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بناکر انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا لیکن ہمارا موقف ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر عمران خان کو صحت کی سہولیات ملنی چاہئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز جب بیمار تھیں تو یہی عمران خان اورانکی پارٹی نے انکی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد محترمہ بیگم کلثوم نواز نے ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی اور انکی قربانیوں سے انکار ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں مسلم لیگ(ن) کے قائدین میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ،حنیف عباسی کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے انہیں جیلوں میں ڈالا اور انکے خلاف نتقامی کارورائیاں کیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف بڑے دل کے مالک ہیں انہیں چاہئے کہ وہ عمران خان کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج احساس ہوگیا ہوگا کہ انہوں نے اپنے دور میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے اورانہیں جیلوں میں اذتیں دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاست میں ذاتیات پر یقین نہیں رکھتے اس لئے عمران خان کو صحت کی سہولیات ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ایک جمہوری جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملکر 28ویں ترمیم پاس اور نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں جو بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں وہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی مرہون منت ہیں پیپلزپارٹی اسکا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے بلکہ اس نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں