کچھی،نامعلوم ڈاکو وں نے کوچز کے مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے،فائرنگ سے 3مسافرزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) کچھی کے علاقے لمجی قومی شاہراہ پر ڈاکووں نے ناکہ لگا کر مسافر کوچز سمیت دیگر گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ڈاکووں کی مسافر کوچ پر فائرنگ تین مسافر زخمی ایک کی حالت سخت تشویشناک سبی ہسپتال منتقل لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار مسافروں کا شدید احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردی سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل سینکڑون گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر گزشتہ شب درجنوں مسلح ڈاکووں نے قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیا لٹنے والوں میں کوچز کے مسافر بھی شامل ہیں جبکہ ایک مسافر کوچ نہ رکی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے تین مسافر زخمی ہوگئے سر میں گولی لگنے سے ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویش ناک سول اسپتال سبی منتقل کردئے گئے جبکہ واقعے کے خلاف مسافروں کا شدید احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردی گئی سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی سینکڑوں گاڑیوں کی قطریں لگ گئی واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی پولیس حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم قومی شاہراہ کو کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں