ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور ڈیرہ بگٹی فائرنگ و دیگر واقعات بچے سمیت چار افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے ڈیرہ اللہ یار جاتے ہوے بھنگر قبیلے کے بزرگ شخص عبداللہ بھنگر اچانک گزشتہ روز پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تاہم اج جمعہ کے روز انکی لاش پٹ فیڈر کینال منجھو شوری کے مقام پر برامد کرلی گئی جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ادھر اوستہ محمد سیڈ کے مقام پر پانی کے تالاب میں چھ سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا مقامی افراد نے بچے کی لاش پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی اوستہ محمد کے قریب گڑھی خیرو کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ سے دو افراد برکت علی بلیدی اور امام جان بلیدی ہلاک ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولیس تھانہ سوئی کی حدود سوناری مٹ میں زرعی اراضیات کے تنازعے پر بگٹی قبیلے کے دو فریقین میں مسلح تصادم اور فائرنگ سے دونوں فریقین کے اٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پالیا گیا واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات سوئی پولیس کر رہی ہے۔

