کوئٹہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 22 اگست کو (بروزہفتہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی، مالک فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہرڈیڑھ بجے تک نیز اِسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرجبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، چشمہ،داریم، عمر، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، سی ٹی ایس، آریاہسپتال، ادیان فیڈروں سے صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہراڑھائی بجے تک بجلی بندرہیگی۔ اسی طرح22اگست اور24اگست کو سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، اے ون سٹی، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، واسا، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی،علاوہ ازیں 23اگست کو (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ،پی اے ایف، چشمہ، عمر، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی،آریا، سی ٹی ایس، ادیان اورداریم فیڈروں سے صبح ساڑھے بجے سے دوپہراڑھائی بجے تک نیز اْسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ فیڈرزجبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 24اگست کو (بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، اے ون سٹی، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، واسا، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیزاْسی روزکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی اور مالک فیڈرزصبح9بجے تادوپہر2بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے 11kvایف جی ایس، شاہنواز، شیخ زید ہسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں