ڈیرہ بگٹی(این این آئی) کچھی کینال کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھی کینال 8 نمبر شاخ پر بارودی سرنگ کا دھماکے میں ایک شخص رشید مٹھوانی بگٹی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی

