آئی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی۔
ورلڈکپ 2027 کا آغاز 2 اکتوبر سے متوقع ہے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 10 ٹیموں کی شناخت 30 ستمبر تک مکمل ہوجائے گی۔
میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست جگہ بنا چکے ہیں جبکہ دیگر آٹھ ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔
موجودہ صورتحال میں بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش رینکنگ کے ذریعے کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
ویسٹ انڈیز کو کوالیفائرز کے مرحلے سے گزرنا ہوگا جبکہ نمیبیا کی براہ راست شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔
آئی سی سی یکم اکتوبر سے ورلڈکپ ٹکٹوں کے لیے بیلٹ کا آغاز بھی کرے گا۔
شائقین فوری طور پر ٹکٹ خریدنے کے بجائے پہلے قرعہ اندازی کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

