پنجاب یونیورسٹی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7 اکتوبر کو ہوگا

سٹی 42 :پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ’ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری ‘کا افتتاح 7 اکتوبر کو ہوگا۔

لیبارٹری ترکیہ کی TIKA، وزارت ثقافت و سیاحت ترکیہ اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ترکیہ کا اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا، جبکہ ٹیکا کے نائب صدر علی ایرجان، پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

معزز مہمانوں کی آمد کے بعد دوپہر 12 بجے سے 12 بج کر 20 منٹ تک ریفرش منٹ کا وقت مقرر کیا گیاہے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جائے گا ۔معزز مہمانوں کے اعزاز میں پنجاب یونیورسٹی کےپرو وائس چانسلر ساڑھے 12 بجے استقبالیہ تقریر کریں گے ۔

تقریب میں انسانی مرکز مصنوعی ذہانت لیبارٹری کے قیام، ماضی کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

لیبارٹری جدید کمپیوٹنگ اور سرور سہولیات سے لیس ہوگی، جہاں پاکستان اور ترکیہ کے محققین، اساتذہ اور طلبہ مشترکہ تحقیق اور علمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ترک وفد کو یادگاری تحائف پیش کیے جائیں گے، گروپ فوٹو کے بعد وفد کو رخصت کیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی اور ترکیہ کی یلدز ٹیکنیکل یونیورسٹی کے درمیان انسانی مرکز مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں جامعات مشترکہ تحقیقی منصوبوں، طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں، پوسٹ گریجویٹ تحقیق اور تعلیمی وسائل کے تبادلے کو فروغ دیں گی۔

اگلے پانچ برسوں میں 10 سے زائد مشترکہ تحقیقی مقالوں، کم از کم 5 بیرونی مالی معاونت والے مشترکہ منصوبوں اور 20 سے زائد ایم فل و پی ایچ ڈی تحقیقی مقالوں کی معاونت کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

جدید کمپیوٹنگ اور سرور انفراسٹرکچر سے لیس یہ لیبارٹری تکنیکی سہولیات کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کے محققین، اساتذہ اور طلبہ کے لیے مشترکہ تحقیق اور علمی سرگرمیوں کا پلیٹ فارم بنے گی۔

یلدز ٹیکنیکل یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ انسانی مرکز مصنوعی ذہانت سے متعلق تعلیمی مواد، تحقیقی وسائل اور تدریسی تجربات کا تبادلہ کرے گی، جبکہ اے آئی کے متعلقہ کورسز پڑھانے والے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی تیاری میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

معاہدے کے تحت دونوں جامعات مشترکہ تحقیقی منصوبوں، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں اور پوسٹ گریجویٹ تحقیق کے مواقع کو بھی فروغ دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں