تلی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار

سیوی (نامہ نگار) ڈی آئی جی پولیس سیوی رینج میر پرویز خان عمرانی اور ایس ایس پی سیوی عبدالحمید اعوان کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او تلی میر محمد عارف مری کی سربراہی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او گلی عبدالکمبیر خان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا واضح رہے کہ میر محمد عارف مری کے بطور ایس ڈی پی او تلی تعیناتی کے بعد مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں