ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،نومبر 2026ء کی ایس این آئی ڈی مہم کی تیاریوں کا جائزہ

نصیرآباد(این این آئی) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد نومبر 2026ء کی ایس این آئی ڈی مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نومبر 2026ء کے دوران منعقد ہونے والی ایس این آئی ڈی (SNID) پولیو مہم کی تیاریوں مائیکرو پلاننگ، سیکیورٹی انتظامات ٹیموں کی تشکیل بچوں تک رسائی اور مہم کے دوران درپیش ممکنہ عملی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں محکمہ صحت ای پی آئی پروگرام اور پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے متعلقہ حکام اور نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران پولیو مہم کو مؤثر منظم اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا جبکہ مہم کے آغاز سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے اور متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیااجلاس میں نومبر کی ایس این آئی ڈی مہم کے حوالے سے مائیکرو پلاننگ کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر توجہ دی گئی کہ ضلع کے تمام علاقوں دیہات دور دراز آبادیوں اور ان مقامات کو منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے جہاں بچوں تک رسائی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کی تعیناتی مقررہ علاقوں کی واضح نشاندہی بچوں کی درست تعداد اور رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کے لیے مؤثر حکمت عملی کی اہمیت اجاگر کی گئی اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے فیلڈ اسٹاف کی تربیت مہم کی نگرانی اور ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں تک دوبارہ رسائی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کو اس بات کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا کہ مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی اور فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کا بروقت حل ضروری ہے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پولیو ٹیمیں محفوظ ماحول میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں اور مہم کو بلا تعطل جاری رکھا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ والدین اور عوام میں پولیو ویکسین کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے تاکہ ویکسین کے بارے میں پائے جانے والے خدشات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا سکیں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کمیونٹی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر قرار دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے اور پولیو کے مکمل خاتمے کے قومی مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی انہوں نے مہم کی تیاریوں ٹیموں کی کارکردگی سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مربوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ نومبر 2026ء کی ایس این آئی ڈی مہم کو مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں