کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2افراد شہید جبکہ ایک اہلکار سمیت3افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نعمان اور خالد شہید جبکہ پولیس اہلکار جنید،راہ گیر عطا محمد اور حارث زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرملزما ن کی تلاش شروع کردی۔

