معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کا کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ(این این آئی)معاون برائے داخلہ حکومتِ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دو پائلٹس کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں بابر یوسفزئی نے انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت کو ایک افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ دونوں افسران کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے دونوں افسران کی شہادت ایک بڑا قومی نقصان ہے۔ ان کے اہلِ خانہ جس کرب اور صدمے سے گزر رہے ہیں، اس کا احساس ہر پاکستانی کو ہے۔ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہداء ے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ ایسے افسوسناک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی دکھ کا باعث ہے معاون برائے داخلہ حکومتِ بلوچستان نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید افسران کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں