صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی کریں، فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، کمشنر سیوی عرفان اللہ خان

سیوی(نامہ نگار) کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ حکامِ بالا کی جانب سے انہیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وہ انہیں احسن طریقے سے نبھانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ شہریوں کو بنیادی حقوق اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقین ی بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ گیس، بجلی، پانی، صحت اور دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر اور بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر اللہ داد رند، سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم بابر مغل شامل تھے کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے کہا کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے کردار کو مؤثر بنانا ضروری ہے۔ صحافی معاشرے میں عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی جانب سے اجاگر کیے جانے والے مسائل پر توجہ دی جائے گی اور متعلقہ حکام تک پہنچنے والے جائز عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے صحافیوں کی جانب سے عوامی مشکلات کو اجاگر کرنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مفاد کے معاملات میں صحافیوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں