کھڈ کوچہ کے قریب سوزوکی وین،ٹرک میں تصادم،خاتون سمیت4افرادجاں بحق،5افرادزخمی

مستونگ(این این آئی) کھڈ کوچہ کے قریب سوزوکی وین اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت4افرادجاں بحق جبکہ 5افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ کے مقام پر کوئٹہ سے قلات جانیوالی سوزوکی وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بی بی (س) دختر غلام حیدر محمد حسنی، محمد انور ولد غلام سرور محمد حسنی، ظہیر احمد ولد محمد یاسین زہری اور محمد ایوب ولد محمد یاسین زہری شامل ہیں جن کا تعلق قلات سے ہیحادثے میں زخمی ہونے والوں میں نور احمد ولد نیاز اللہ محمد حسنی ساکن قلات خیل، بی بی (ح) زوجہ غلام حیدر محمد حسنی ساکن مغلزئی قلات، محمود احمد ولد غلام نبی، بی بی (ز) غلام مصطفیٰ اور بی بی (م) ولد غلام حیدر شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد سوزوکی وین میں سفر کر رہے تھے کہ کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ کے مقام پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور جاں بحق افراد سمیت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ پولیس کی جانب سے حادثے سے متعلق مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں