ڈیرہ مرا د جمالی،میر حسن پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد لاکھوں روپے،زیورات اوردیگرسامان لوٹ کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور میر حسن ڈکیتی کی مختلف وارداتیں لاکھوں روپے نقدی سونا زیورات و دیگر سامان چوری تاجر برادری میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ شب نا معلوم چور بسم اللہ صرافہ شاپ کی چھت توڑ کر سونا زیورات و دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے چوری شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس تھانہ میر حسن کی حدود ارڈی 418 پٹ فیڈر پل میر علی یار مارکیٹ میں گزشتہ شب نا معلوم چور فائق بہرانی کے شاپ کے تالے توڑ کر تین لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں