سیوی شہر کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تجاوزات اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، چیف آفیسر محمد قیوم

سیوی (نامہ نگار) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سیوی محمد قیوم دہپال نے کہا ہے کہ سیوی شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، اسے صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دکاندار اپنی دکانوں کا کچرا مخصوص جگہ یا کوڑا دان میں ڈالیں اور سڑکوں پر گندگی پھیلانے سے گریز کریں۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی برقرار رکھنے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔سڑکوں پر کچرا پھینکنے اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور سیوی کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں