سبی (نامہ نگار) ضلع سبی میں سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف ملازم تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں تمام تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ دیگر تنظیموں سے رابطوں کے لیے رابطہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس محراب خان خجک کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا، جس میں ایپکا، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، بلوچستان لیبر فیڈریشن، ایگریکلچر ایم ایم ڈی اور پیرامیڈیکل فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محراب خان خجک نے کہا کہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی ضلع سبی کی دیگر ملازم تنظیموں سے رابطے کرکے انہیں مشترکہ پلیٹ فارم میں شامل ہونے کی دعوت دے گی، جس کے بعد تمام تنظیموں کی مشاورت سے باقاعدہ ضلعی سیٹ اپ تشکیل دیا جاۓ گا

