نیشنل میوزیم کراچی میں یونائیٹڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی پروقار تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (UHO) کے زیرِ اہتمام نیشنل میوزیم کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، میڈیکل ٹیم کے ارکان اور تنظیم کے عہدیداران میں ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس موقع پر شرکا نے صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے افراد کی کاوشوں کو سراہا اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں مہمانانِ خصوصی سید مخدوم فیض مصطفیٰ بخاری، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رکن سندھ اسمبلی مسرت جبین، انور علی سانگی، ذاکر حسین مشہدی، سلیم مرچنٹ، ایڈووکیٹ سید ثمر عباس زیدی، محمد معراج رضوی، حسنین رضا پولا، محمد نفیس ترمذی، ندیم رضا ترمذی اور دانش علی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔یونائیٹڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سرپرست ڈاکٹر سید ندیم نقوی، وائس چیئرمین کیپٹن (ر) علی ظفر، صدر سید یاسر ترمذی، فنانس سیکریٹری شہزاد بصیر، مینجمنٹ ممبر محمد رضا پولا، لیگل ایڈوائزر سیدہ فرحین زیدی، سید آفتاب کاظمی، عائزہ، خرم رضا، علی رضا مکھی، حسن رضا اور علی رضا زیدی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے ڈاکٹرز، میڈیکل ٹیم کے ارکان اور تنظیم کے عہدیداران کو شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔منتظمین کے مطابق تقریب کے انعقاد کا مقصد صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کا اعتراف، ان کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں یونائیٹڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی قیادت اور میڈیکل ٹیم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر یونائیٹڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر سید یاسر ترمذی نے تمام مہمانانِ گرامی، تنظیمی عہدیداران، ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کے ارکان کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں