اداکار نمیر خان نے منگنی کر لی؟ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کی منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں زامل کا کردار ادا کرنے والے نمیر خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بھورے رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنے نظر آئے۔ تاہم مداحوں کی توجہ ان کے لباس کے بجائے انگلی میں موجود سنہری انگوٹھی نے حاصل کر لی۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا، ’سمجھ جائیں پلیز، اب تنگ نہ کریں۔‘

اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیے کہ شاید نمیر خان نے خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اداکار اپنی منگنی کا اشارہ دے رہے ہیں، جبکہ دوسرے نے انہیں مبارک باد پیش کر دی۔

واضح رہے کہ نمیر خان نے تاحال منگنی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں