فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی، خوبصورت تصاویر دیکھیں

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری کی بڑی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں فیصل سبزواری نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے پہلے خاندان کے افراد بھی موجود تھے، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ اور معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے فیصل سبزواری کی دوسری شادی پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ان کا پہلے ہی خوبصورت خاندان تھا تو دوسری شادی کی کیا ضرورت تھی؟

واضح رہے کہ فیصل سبزواری نے 2019 میں مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں