بلوچستان کے محکمہ بلدیات نے نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے محکمہ بلدیات نے نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،سیکرٹری بلدیات بلوچستان عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے چالیس اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی مدت 8 فروری کو پوری ہورہی ہے،بلوچستان حکومت نے آٹھ فروری کو صوبے کے بلدیاتی اداروں کی تحلیل کی منظوری دے دی ہے جبکہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات منعقدہ نہیں ہوسکے تھے،سیکرٹری بلدیات بلوچستان نے بتایا کہ محکمہ بلدیات نے نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا جارہا ہے الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں