کوئٹہ پولیس نے گاڑیاں چوری میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ پولیس نے گاڑیاں چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 3گاڑیاں، ایک موٹرسائیکل اور 5عدد ٹریکٹر اوردیگر آلات قبضے میں لے لئے۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشن ضیاء الحق مندخیل کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صدر شقت امیر جنجوعہ،ڈی ایس پی صدر شوکت جدون ایس ایچ ااو احسان مروت نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری میں ملوث گررہ گرفتار کیا جن سے 03 عدد گاڑیاں 01 عدد موٹرسائیکل اور 05 عدد ٹریکر اور دیگرآلات برآمد ہوئے۔جبکہ ایس ایچ او خروٹ آباد احسان مروت بمعہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ولد ڈاکٹر گلاب خان قوم کاکڑ سکنہ شہباز ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل بمعہ 05 عدد ٹریکر اور چوری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے ملزم نے انکشاف کیا کہ میں اپنے دیگر دوستوں آفتاب حسین عرف قیصر عرف عبدالہادی ولد امیر جانان قوم خٹک سکنہ راولپنڈی، ثناء اللہ ولد عبدالستار قوم صافی سکنہ لورالائی ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں رینٹ پر لاکر کوئٹہ میں ٹریکر نکال کر موٹر سائیکل میں لگا کر گاڑی کو آگے فروخت کردیتے ہیں ملزم کے اس انکشاف پر اس کے دیگرساتھیوں کو ریڈ کرکے گاڑیاں رجسٹریش نمبر(1) DKW-142 (2) AUZ-950 چنگان کیری ڈبہ (3)آلٹو ٹرمپ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ ایک عدد گاڑی جوکی جیپ رجسٹریشن نمبری BDB-143کو ملزمان کے انکشاف پراسلام آباد پولیس کو مطلع کرکے برآمد کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں