کوئٹہ(این این آئی) معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کی ہلاکت کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔اپنے بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ کرخ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کا حصہ ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔ عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں۔

