حب این این آئی) صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان پانیزئی کی اوتھل آمد، یونیسیف کے تعاون سے تیار کردہ صوبائی ڈرائی اسٹوریج ویئر ہاؤس اور 250 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں کمشنر قلات ڈویژن سائرہ عطاء، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ اور ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر سید فرید اللہ شاہ ہاشمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج کریم بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور، ایم ایس سول اسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔یہ منصوبہ یونیسیف نے ویکسین الائنس (Gavi) کے تعاون سے مکمل کیا ہے، جس میں صوبائی سطح پر ویکسین اور دیگر ضروری طبی سامان کی محفوظ ذخیرہ اندوزی کے لیے ڈرائی اسٹوریج ویئر ہاؤس کے ساتھ 250 کلوواٹ کا سولر پاور سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

