کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار سُمتھ نے بتایا کہ ان کے دادا سی ایم ایچ میں ملازم تھے۔ان کی وفات کے بعد ان کی پینشن ان کی دادی جیتو بیگم کو نہیں مل رہی تھی۔متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی پینشن کی ادائیگی فوری طور پر کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو ماہانہ پینشن کی بحالی کے ساتھ ساتھ بقایاجات کی مد میں 4 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

