رانا مشہود کا بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے منصوبے کا اعلان

کوئٹہ(این این آئی) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ومسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے وفاقی حکومت نوجوانوں کو تعلیم کی سہولیات اورانہیں مختلف ہنر سکھانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس سے نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ مسلم لیگ(ن) کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے بلوچستان کے 12 اضلاع سے منتخب کیے گئے 25 ہزار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے چیئرمین نے کراچی کی صنعتی اور کاروباری برادری سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے معاشی سرگرمیوں ک ے فروغ اور پائیدارامن و خوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کریں جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے اسکالر شپ اور جدید تعلیمی آلات کی فراہمی، نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے یوتھ بزنجس اینڈ ایگریکلچرلون اسکیم کے تحت آسان اقسام پرقرضوں کی فراہمی،کھیلوں کے مقابلے اور یوتھ پارلیمنٹ جیسے اقدامات اور شجرکاری اور ماحول دوست مہمات کیلئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا واضح وژن ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کے ذریعے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جائے جس سے نوجوانوں اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ حب میں ابتک 9لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعدا دمیں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ رانا مشہود کی قیادت میں وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم کے تحت طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے اور طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود بلوچستان کے نوجوانون کوا علیٰ تعلم کی فراہمی اورانہیں ہنر مند بنانے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں