ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لورالائی انجینئر حافظ الطاف احمد جعفر انتقال کرگئے

کوئٹہ(این این آئی)انجینئرحافظ الطاف احمد جعفر(ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لورالائی)قضائے الہی وفات پا گئے۔مرحوم حافظ فیض محمد جعفر کے بیٹے ڈاکٹر مشتاق احمد جعفر،انجینئر دوست محمد جعفر ڈائریکٹر جنرل انرجی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان،میر ابرار احمد جعفر کے بھائی اور انجینئر جہانگیر خان جعفر ریٹائرڈ ایس ای ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ،سردار عالمگیر خان جعفر کے بہنوئی، حافظ شہزاد احمد منصور احمدجعفر ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ امان اللہ جعفر،انجینئر اکرام اللہ جعفر اسداللہ جعفراور مفتی سمیع اللہ جعفر کے چچازاد بھائی اور حافظ ظفراللہ جعفر شفقت اللہ جعفر عبدالحمید جعفر کے بھتیجے تھے۔مرحوم کی روہ کے ایصال ثواب کیلئے کوئٹہ میں فاتحہ خوانی 3اور 4نومبرمنگل اور بدھ کودہوار اسٹریٹ اے ون سٹی فیز ون بروری روڈ میں ابوطلحہ مسجد میں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں