ہزار گنجی، لعل آباد محمد حسنی،پیرہ حبیب ودیگر علاقوں میں بجلی،گیس لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،بی این پی ہزارگنجی

کوئٹہ(این این آئی)بی این پی ہزارگنجی کے سیکرٹری ملک بشیر جان شاہوانی،ڈپٹی سیکرٹری آغا شکیل بلوچ اور ضلعی کونسلران حمید بلوچ،عبید شاکر ایم حسنی نے اپنے مشترکہ بیان میں ہزارگنجی میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں صبح 6 بجے س راات12بجے تک گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہزارگنجی کے مختلف کلیوں میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے بجلی کی ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے جبکہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں گیس کی عدم فراہمی سے خواتین،بچوں،بزرگوں اور طلبہ کو باالخصوص گھریلو صارفین کوشدید مشکلات درپیش ہیں شہریوں کو کھانا پکانے اور روزمرّہ گھریلو ضروریات پوری کرنے میں دشواری ہے ہم اعلیٰ احکام اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کے گیس اور بجلی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں