پنجاب کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں گریڈ ایک سے چار کی 2 ہزار خالی اسامیاں ختم

پنجاب کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں گریڈ ایک سے چار کی 2 ہزار خالی اسامیاں ختم کردی گئیں ۔
چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کی 770، نائب قاصد کی 705 خالی اسامیاں ختم ہوگئیں ۔درجہ چہارم کی 346 اور مالی کی 179 اسامیاں بھی ختم، محکمہ خزانہ کا حکم نامہ جاری کردیا ۔
ضلع لاہور میں مجموعی طور پر 58 خالی اسامیاں ختم کر دی گئیں ۔لاہور میں چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کی 26، نائب قاصد کی 25 اسامیاں ختم ہوگئی،
لاہور میں مالی کی 4 اور درجہ چہارم کی 3 خالی اسامیاں بھی ختم ہوگئیں ۔
سرکاری خزانے پر بڑھتا بوجھ کم کرنا اور موجودہ عملے کا مؤثر استعمال فیصلے کا مقصد قرار دیا ۔ متعلقہ حکام کو اسامیاں بجٹ بکس سے خارج کرکے تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں