چاغی بازارمیں نامعلوم مسلح افرادکی حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2افرادزخمی

چاغی (این این آئی)چاغی بازارمیں نامعلوم مسلح افرادکی حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اتوارکو چاغی باار میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کاتعلق چاغی اور ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں