اسد پرویز کی اہلیہ کی ویڈیوز میں واپسی، صارفین نے سوالات اٹھا دیے

معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد پرویز کو اپنی اہلیہ نمرہ کو دوبارہ سوشل میڈیا ویڈیوز میں شامل کرنے پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

اسد پرویز اور نمرہ کم عمری میں شادی کے باعث مشہور ہوئے تھے جس کے بعد دونوں نے فیملی ولاگنگ شروع کی۔

تاہم کچھ عرصہ قبل اسد پرویز نے مذہبی رجحان کے باعث اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا پر نہ دکھانے کا فیصلہ کیا تھا اور کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر لی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے بیوٹی برانڈ کی تشہیری ویڈیو میں اہلیہ نمرہ کو شامل کیا جو نقاب پہنے دکھائی دیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے اسد پرویز کے سابقہ فیصلے پر سوالات اٹھائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر نمرہ نقاب کرتی ہیں تو انہیں دوبارہ ویڈیوز میں لانے کی کیا ضرورت ہے؟ دیگر صارفین نے بھی جوڑے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے سابقہ مؤقف اور حالیہ اقدام میں تضاد قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں