پاکستانی سینئر اداکار جاوید رضوی نے ایک نئے ڈرامے میں ماہرہ خان کے شوہر کا کردار ادا کرنے سے متعلق دلچسپ انکشاف کر کے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران جاوید رضوی نے ڈرامے میں پیر صاحب کے کردار اور شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت پر گفتگو کی۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ ماضی میں معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے شوہر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کبھی دلہا بننے سے انکار نہیں کیا، اسی لیے ساری زندگی ڈراموں میں دلہا بنتے رہے ہیں۔
جاوید رضوی نے بتایا کہ ڈرامے میں پیر صاحب کے کردار کو خواتین کی جانب سے بھی خاصی پذیرائی ملی ہے، جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔
اداکار نے واضح کیا کہ حقیقی زندگی میں وہ صرف ایک ہی محبت سے خوش ہیں اور متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے کے خواہش مند نہیں۔ حقیقی زندگی میں ایک سے زیادہ محبتوں کے چکر میں پڑنا مناسب نہیں۔

