’بے پناہ شہرت کے باوجود وہاج علی میں غرور نہیں آیا‘، امر خان نے اداکار کی تعریف کر دی

پاکستانی اداکارہ امر خان نے ساتھی اداکار وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے پناہ شہرت اور کامیابی کے باوجود ان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران امر خان نے نئے ڈرامہ سیریل میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کئی اداکار ’بالا‘ کا کردار ادا کر سکتے تھے لیکن وہاج علی نے جس مہارت سے یہ کردار نبھایا، شاید کوئی دوسرا اداکار ایسا نہ کر پاتا۔

امر خان نے بتایا کہ وہ وہاج علی کو اس وقت سے جانتی ہیں جب دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی غیر معمولی کامیابی نے بھی وہاج علی کے مزاج میں غرور پیدا نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں