سیوی(نامہ نگار )پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول دہپال خورد کی جقنب سے سکول میں سائنسی ایگزیبیشن، بلوچ و سندھی کلچر ڈے اور مینا بازار کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی مہارتوں اور ثقافتی روایات کا خوبصورت مظاہرہ کیا تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مس ماہ جبیں تھیں تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو ہوے مہمان خصوصی کی آمد پر پرنسپل سکول زریینہ بلوچ اور مس یاسمین حمید نے استقبال کیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل ارم نورین پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیوی ٹاؤن سمیرا آفتاب ٬اساتذہ، اسکول اسٹاف اور طالبات نے شرکت کی مہمانِ خصوصی مس ماہ جبیں نے دیگر تعلیمی افسران کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا افتتاح کیا اور سائنس نمائش میں طالبات کی جانب سے تیار کردہ مختلف سائنسی ماڈلز اور تخلیقی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر طالبات نے اپنے فن، صلاحیتوں اور قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کیا مینا بازار میں مختلف اشیاء کے اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے بلوچ و سندھی کلچر ڈے کے موقع پر طالبات نے دونوں ثقافتوں کے روایتی لباس ثقافتی رنگوں رسم و رواج اور علاقائی روایات کو اجاگر کرکے اپنی ثقافتی وابستگی کا خوبصورت اظہار کیا۔ تقریب کا ماحول رنگا رنگ سرگرمیوں اور خوشگوار لمحات سے بھرپور رہا اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مس ماہ جبیں اور دیگر تعلیمی افسران نے اسکول انتظامیہ اور تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، خود اعتمادی بڑھانے، تخلیقی سوچ پروان چڑھانے اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ سائنس نمائش سے طالبات میں تحقیق، تجربات اور سائنسی علوم سے دلچسپی پیدا ہوتی ہے، جبکہ ثقافتی تقریبات نئی نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا گیا

