ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) اوستہ محمد قبائلی شخصیت کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق اوستہ محمد جان کالونی میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے قبائلی شخصیت چینسر خان ہجوانی کے قتل میں ملوث تین ملزمان محمد وارث خان محمد اور سوجھلا خان ہجوانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او اوستہ محمد عبدالروف جمالی کے مطابق ملزمان کو ایک چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

