کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں مردوخواتین کے درمیان ووٹرز کا فرق کم کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی ٹرییننگ صوبائی الیکشن کمشنرآفس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹررجسٹریشن میں مرد اور خواتین کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ خواتین کے شناختی کارڈز بنائے جائیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جی –آئی –ایس ونگ نے INVR-5کے نام سے پلان مرتب کیا ہے جسکے تحت بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلان پر عملی درآمد کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے علاوہ مقامی سی -ایس–اوز اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتب فکر کو حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، تاکہ مردوخواتین کے درمیان کمی کو ختم کیا جاسکے.صوبائی الیکشن کمشنر نے چمن اور قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ اپنے لیول پر بہترین حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

