جعفرآباد،باپ نے غیرت کے نا م پر بیٹی کو ہلاک،آشناء کو زخمی کردیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ضلع جعفرآباد کے علاقے میں غیرت کے نام پر عورت قتل جبکہ اسکا مبینہ آشنا زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ عبدالرحیم میں گل نظیر ابڑو نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل جبکہ ان کے مبینہ آشنا محمد موسی ابڑو کو زخمی کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں