لسبیلہ: سید جمن شاہ چوک سے مچھلی مارکیٹ مرکزی سڑک خستہ حال، دکاندار پریشان

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)سید جمن شاہ چوک سے مچھلی مارکیٹ تک جانے والا بازار کا مرکزی روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے دکانداروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے دنوں میں باشوں میں گھٹنوں تک پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے گزرنا ناممکن ہو جاتا ہےدکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی بار اس روڈ کی پیمائش کی جا چکی ہے، لیکن تاحال تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا۔ سڑک پر صرف بجری ڈال دی گئی ہے، جس کے پتھر اچھل کر کئی دکانوں کے شیشے بھی توٹ چکے ہیں دکانداروں اور شہریوں نے بلدیاتی نمائندوں کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی اور سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی سے اپیل کی ہے کہ سید جمن شاہ چوک سے مچھلی مارکیٹ تک روڈ کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے تاکہ عوام اور دکاندار سکھ کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں